ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راکھین میں اسکول کھل گئے لیکن مہاجرت کا سلسلہ جاری

راکھین میں اسکول کھل گئے لیکن مہاجرت کا سلسلہ جاری

Sun, 01 Oct 2017 22:30:41    S.O. News Service

میانمار یکم اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) میانمار کی شورش زدہ ریاست راکھین میں روہنگیا بچوں کے اسکولوں کو کھول دیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا نے اس پیشرفت کو تشدد کے خاتمے کی ایک علامت قرار دیا ہے۔ تاہم دوسری طرف ریاستی کریک ڈاؤن کے نتیجے میں ہزاروں روہنگیا مسلمان میانمار سے بنگلہ دیش فرار ہونے پر مجبور ہیں۔ اگست میں شروع ہونے والے تشدد کی وجہ سے راکھین بری طرح متاثر ہوا ہے۔ اس صوبے میں مقیم روہنگیا کمیونٹی کی تقریبا نصف آبادی بے گھر ہو چکی ہے جبکہ سینکڑوں افراد مارے جا چکے ہیں۔ عالمی برداری میانمار پر زور دے رہی ہے کہ روہنگیا کے خلاف جاری کریک ڈاؤن روک دیا جائے۔


Share: